QR CodeQR Code

شام میں حزب اللہ کا مجاہد شہید

حزب اللہ کے جوابی حملے کے خوف سے غاصب صیہونیوں کی نیندیں حرام

28 Jul 2020 23:51

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صیہونی ہوائی حملے میں اپنے ایک مجاہد کی شہادت پر جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا جو اب اسرائیلیوں کیلئے شدید پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ معروف اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ" نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ سوموار کے روز اسرائیل کیجانب سے حزب اللہ لبنان کے جوابی حملے کو ناکام بنائے جانے کے اعلان کے باوجود حزب اللہ کے ممکنہ جوابی حملے کے خوف سے اسرائیلی فوج تاحال ریڈ الرٹ حالت میں باقی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے شام کے اندر ہونے والے صیہونی حملے میں اپنے ایک مجاہد کی شہادت پر لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے جوابی کارروائی کے انتباہ نے غاصب صیہونیوں کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ صیہونی اخبار "یروشلم پوسٹ" نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیل و لبنان کے درمیان واقع سرحد پر پیش آنے والا سکیورٹی حادثہ تمام ہو جانے کے بعد بھی صیہونی فوج آمادہ باش حالت میں باقی ہے۔

صیہونی اخبار نے اسرائیل و لبنان کی سرحد پر موجود شدید تناؤ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج اس حوالے سے کہ ممکن ہے حزب اللہ اب بھی حملہ کر دے، انتہائی پریشان ہے۔ اس اخبار نے لکھا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے حزب اللہ کی جوابی کارروائی پر مبنی دھمکی کو انتہائی سنجیدہ لیا ہے جبکہ وہ اس پریشانی میں کہ ممکن ہے آئندہ کچھ دنوں کے اندر حزب اللہ کی جانب سے مزید جوابی کارروائیاں کی جائیں، مسلسل آمادہ باش حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ سوموار کے روز سہ پہر کے وقت صیہونی میڈیا نے اسرائیلی سرحد پر واقع مقبوضہ لبنانی علاقے "شبعا فارمز" کے اندر سکیورٹی حادثے کی خبر دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ حزب اللہ فورسز اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی تھیں جبکہ صیہونی فوج کی جلدی جوابی کارروائی کے باعث حزب اللہ کی کارروائی ملتوی ہو گئی ہے۔

دوسری طرف اس صیہونی دعوے کے فورا بعد ہی حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں نہ صرف انجام پانے والے کسی بھی جوابی اقدام کی تردید کی گئی ہے بلکہ اسرائیلیوں کی جانب سے پیش آنے والے سکیورٹی حادثے کو بھی صیہونی بوکھلاہٹ اور جوابی کارروائی پر ان کی پریشانی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 877202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877202/حزب-اللہ-کے-جوابی-حملے-خوف-سے-غاصب-صیہونیوں-کی-نیندیں-حرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org