0
Wednesday 29 Jul 2020 01:21

سندھ حکومت کی 19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت

سندھ حکومت کی 19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے 19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت کردی، جن میں پاکستان اسٹیل، روز ویلٹ ہوٹل، سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاہور شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 19 بڑے اداروں کی نجکاری کے وفاقی فیصلے کی مخالفت کردی۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے 19 اداروں کی نجکاری کی سازش تیار کرلی گئی ہے، جس میں پاکستان اسٹیل، روز ویلٹ ہوٹل، سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاہور شامل ہیں۔ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر پلانٹ کی حکومت نجکاری کرنے جارہی ہے جبکہ نندی پور، گڈو پاور پلانٹ، اسٹیٹ لائف، او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کی جائےگی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ایس او، سندھ انجنیئرنگ کی بھی نجکاری کا فیصلہ ہوچکا ہے اور جامشورو پاور جنریشن اور لاکھڑا پاور پلانٹ کو بیچنے کی تیاری کرلی گئی ہے، وفاقی حکومت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے اونے پونے داموں اے ٹی ایم مشینز کے حوالے کئے جائیں گے، نجکاری قومی مفاد نہیں بلکہ اپنے دوستوں نوازنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ وزیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ ادارے بیچنے سے 32 ہزار 755 ملازمین بےروزگار ہوجائیں گے، کہاں گیا وعدہ کہ نہ چلنے والے ادارے بھی چلا کر دکھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 877206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش