0
Wednesday 29 Jul 2020 01:26

صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں نے کراچی اور حیدرآباد کو تباہ کردیا ہے، مصطفیٰ کمال

صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں نے کراچی اور حیدرآباد کو تباہ کردیا ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں نے کراچی اور حیدرآباد کو تباہ کردیا ہے، حیدرآباد کا انفرا اسٹرکچر موئن جو دڑو کے مناظر پیش کر رہا ہے۔ چیئرمین پی ایس پی نے ان خیالات کا اظہار حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے حیدرآباد میں کراچی جیسی بارش ہو، دعووں، تقریروں اور پریس کانفرنس کرنے سے حیدرآباد ٹھیک نہیں ہوگا۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے موجودہ حکمرانوں کو بدل دیں، حکمرانوں نے بنیادی سہولتوں سے عوام کو محروم رکھا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 877207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش