0
Wednesday 29 Jul 2020 01:32

کراچی کے معاملے کو باریکی سے دیکھ رہے ہیں، گورنر سندھ

کراچی کے معاملے کو باریکی سے دیکھ رہے ہیں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے معاملے کو باریکی سے دیکھ رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کا حال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بیٹھے ہیں وہاں لوگوں نے ہمیں خون کے آنسو بہانے نہیں بھیجا، کراچی کے معاملے کو باریکی سے دیکھ رہے ہیں۔ گورنر سندھ  نے کہا کہ وزیراعظم نے کل اسلام آباد بلایا ہے، جس میں کراچی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے، مسلسل ظلم کیا جارہا ہے، شہر کو یتیم و لاوارث نہیں چھوڑا جاسکتا، کسی کو کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نہ کرے اگر 100 ملی میٹر بارش ہوگئی تو حالات کنٹرول میں نہیں ہوں گے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ کل وزیرِاعظم کے سامنے کراچی کا مقدمہ پیش کروں گا اور لڑوں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مجھے امید ہے وزیراعظم عمران خان کی ٹیم نے بھی کراچی کے لئے کچھ اچھا سوچا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 877208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش