QR CodeQR Code

سابق ملائیشین وزیراعظم کو 12 سال قید کی سزا

29 Jul 2020 08:07

نجیب رزاق پر 2009ء میں ان کی حکومت کے قائم کردہ سرمایہ کاری فنڈ ون ایم ڈی بی میں اربوں ڈالر کی خردبرد کرنے کے الزامات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو سرکاری خزانے میں خوردبرد کے کیس میں مجرم قرار دے کر بارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ نجیب رزاق پر اختیارات کے ناجائز استعمال پر اکیس کروڑ رنگٹ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کیس کی پہلی سماعت میں ان پر لگے تمام سات الزامات میں انہیں قصور وار ٹھہرایا گیا، دیگر چھ الزامات میں بھی نجیب رزاق کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ نجیب رزاق پر 2009ء میں ان کی حکومت کے قائم کردہ سرمایہ کاری فنڈ ون ایم ڈی بی میں اربوں ڈالر کی خرد برد کرنے کے الزامات ہیں۔نجیب رزاق فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا رہیں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 877218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877218/سابق-ملائیشین-وزیراعظم-کو-12-سال-قید-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org