0
Wednesday 29 Jul 2020 08:32

حکومت کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس آج سینیٹ میں پیش کرے گی

حکومت کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس آج سینیٹ میں پیش کرے گی
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت کلبھوشن یادھو سے متعلق عالمی عدالت انصاف نظرثانی آرڈیننس آج سینیٹ میں پیش کرے گی۔ وزیر قانون فروغ نسیم آرڈیننس پیش کریں گے۔ کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس کے معاملے پر اپوزیشن متحرک ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے تمام ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ عالمی عدالت انصاف آرڈیننس سمیت دیگر 6 آرڈیننس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ سینیٹ اجلاس آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 877222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش