QR CodeQR Code

مناسکِ حج کا کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ آغاز

29 Jul 2020 08:39

عازمین حج نے قرنطینہ ختم کر کے احرام کی حالت میں طواف کیا۔ مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مخصوص نشان لگائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مکہ مکرمہ میں کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسک حج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عازمین حج نے قرنطینہ ختم کر کے احرام کی حالت میں طواف کیا۔ مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مخصوص نشان لگائے گئے ہیں۔ عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔ یوم عرفہ کے لیے مسجد نمرہ میں بھی عازمین کے لیے مخصوص نشان لگا دیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 877223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877223/مناسک-حج-کا-کورونا-سے-بچاو-کے-حفاظتی-اقدامات-ساتھ-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org