0
Wednesday 29 Jul 2020 10:27

کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں پوری طاقت سے جواب دیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں پوری طاقت سے جواب دیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں پوری قوت سے جواب دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ( ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف الخالد ٹینک، آرمرڈ کور رجمنٹ سے متعلق تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور تقریب کے دوران الخالد ٹینک کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ الخالد ٹینک چین اور یوکرین کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور الخالد ٹینک ان فارمیشنزکے حوالے کیا جائے گا جن کا جنگ میں فیصلہ کن کردار ہوتا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری آپریشنل تیاریاں امن کو یقینی بنانے کے لیے ہیں اورکسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں پوری طاقت سے جواب دیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہتھیاروں کی تیاری میں ایچ آئی ٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ موجودہ سیکیورٹی ماحول میں مقامی سطح پر ہتھیاروں کی تیاری ناگزیر ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 877242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش