QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی

29 Jul 2020 12:42

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب سید مبشر حسین کا کہنا ہے کہ نادرا کیساتھ مل کر اب تک 10 لاکھ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کر چکے ہیں، جبکہ 8 لاکھ کتاب والے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز ہونا ابھی باقی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل فوری مکمل  کرانے کی ہدایت ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب سید مبشر حسین کا کہنا ہے کہ نادرا کیساتھ مل کر اب تک 10 لاکھ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کر چکے ہیں، جبکہ 8 لاکھ کتاب والے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز ہونا ابھی باقی ہیں۔ سید مبشر حسین کا کہنا تھا کہ نادرا سینٹرز ہمہ وقت اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے تیار ہیں، شہری تاریخ میں کی گئی توسیع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری طور پر اپنے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروائیں۔
 


خبر کا کوڈ: 877307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877307/محکمہ-داخلہ-نے-اسلحہ-لائسنس-کمپیوٹرائزڈ-کروانے-کی-تاریخ-میں-31-دسمبر-تک-توسیع-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org