0
Wednesday 29 Jul 2020 17:40

سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کیلئے 463 ملین روپے جاری کر دیئے

سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کیلئے 463 ملین روپے جاری کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے بارش کی ہنگامی صورتحال اور نالوں کی صفائی کیلئے 463 ملین روپے جاری کر دیے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نالوں اور دیگر متعلقہ اخراجات کی صفائی کیلئے 463 ملین روپے جاری کیے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 17 جولائی 2020ء کو سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفیسیسی پروگرام (ایس ڈبلیو ای ای پی) کے تحت کراچی بھر میں اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے اختیار میں رکھی گئی مون سون کے خطرات کو کم کرنے کیلئے ہنگامی کارروائیوں کیلئے خصوصی گرانٹ ان ایڈ کے تحت 200 ملین روپے کی رقم جاری کی گئی تھی۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 2 جولائی 2020ء کو صوبہ کے مختلف اضلاع میں نالوں کی صفائی اور مون سون کی تیاری کیلئے مزید 229 ملین روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 229 ملین روپے میں سے کوڑا اور ملبہ اٹھانے کیلئے کمشنر کراچی کو 30 ملین روپے، کمشنر حیدرآباد کو 70 روپے، کمشنر لاڑکانہ کو 20 ملین، کمشنر میرپورخاص کو 31 ملین، کمشنر شہید بینظیر آباد کو 38 ملین، 40 ملین روپے کمشنر سکھر اور سعدی ٹاؤن/مہران نالے کی صفائی/ڈی سلٹنگ کیلئے 4 ملین روپے دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ ’ذمہ دار‘ افراد کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ فنڈز جاری نہیں کیے گئے ہیں، یہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں، ہم بارش کی ہنگامی صورتحال، نالوں کی صفائی اور اس طرح کے دیگر کاموں کیلئے شہر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ عالمی بینک کے منصوبوں کے تحت ان نالوں کو درست کیا جائے گا، ان کی پشتوں کو بہتر بنایا جائے گا اور بارش کے پانی کے آسانی سے بہاؤ کیلئے تمام گھٹن والے مقامات اور رکاوٹوں کی مرمت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 877353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش