QR CodeQR Code

کراچی کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

29 Jul 2020 19:31

وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی، اور کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہے کہ کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی، گورنر سندھ نے وزیراعظم کو کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی، اور کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔


خبر کا کوڈ: 877374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877374/کراچی-کے-عوام-کو-مشکل-صورتحال-میں-تنہا-نہیں-چھوڑیں-گے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org