QR CodeQR Code

اپوزیشن کو نیب قوانین پر این آر او نہیں دے سکتے چاہے حکومت چلی جائے، شبلی فراز

29 Jul 2020 19:35

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے جبکہ میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیاز ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا اور عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ اپوزیشن کونیب قوانین پر این آر او نہیں دے سکتے چاہے حکومت چلی جائے۔ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہماری کارکردگی کے سب سے بہترین جج پاکستان کے عوام ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس عوام کے حقیقی مسائل پر ہے، پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان میں صرف دیانتداری اور ایمانداری کی سیاست ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے جبکہ میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیاز ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا اور عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن کو نیب قوانین پر این آر او نہیں دے سکتے، چاہے حکومت چلی جائے اور تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 877375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877375/اپوزیشن-کو-نیب-قوانین-پر-این-ا-ر-او-نہیں-دے-سکتے-چاہے-حکومت-چلی-جائے-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org