QR CodeQR Code

پاراچنار، ایف سی کے ہاتھوں 2 افراد جاں بحق، 4 دیگر زخمی

29 Jul 2020 22:26

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم ان میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ مالی خیل کے عوام نے احتجاجاً اپنے علاقے میں سڑک پر دھرنا دیا۔ اور کوٹ راغہ ڈیم کا راستہ بند کردیا۔ دھرنا تا حال جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں ایف سی کے ہاتھوں جاری خون کی بہتی ندی میں ایک بار پھر طغیانی آگئی۔ آج بدھ کو ایف سی کی جانب سے مالی خیل میں ایک گھر پر حملے میں دو افراد جاں بحق جبکہ مزید چار افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج شام 4 بجے عمائدین کو اعتماد میں لئے بغیر ایف سی کی بھاری نفری نے مالی خیل کے ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ اور چادر اور چاردیواری کی بیحرمتی کرتے ہوئے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران گھر سے معمول کے استعمال کا کچھ اسلحہ برآمد کیا۔ اس دوران علاقے کے لوگوں نے جمع ہوکر بغیر اسلحہ کے خالی ہاتھ احتجاج کرتے ہوئے مزاحمت کی۔ جس پر ایف سی نے اپنی پرانی روایت کو دہراتے ہوئے فائرنگ کھول دی۔ جسکے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم ان میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ مالی خیل کے عوام نے احتجاجاً اپنے علاقے میں سڑک پر دھرنا دیا۔ اور کوٹ راغہ ڈیم کا راستہ بند کردیا۔ دھرنا تا حال جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 877395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877395/پاراچنار-ایف-سی-کے-ہاتھوں-2-افراد-جاں-بحق-4-دیگر-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org