0
Wednesday 29 Jul 2020 21:31

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی دربار بی بی پاکدامنؒ پر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے دعا

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی دربار بی بی پاکدامنؒ پر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے دعا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، فوکل پرسن حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری عزاداری پنجاب سید خرم عباس نقوی، سینیئر ممبر پولیٹیکل کونسل سید حسین زیدی، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شمالی لاہور نجم عباس، سیکرٹری سیاسیات کوآرڈینیٹر پولیٹکل کونسل آفتاب علی ہاشمی، سید علمدار حسین زیدی، رانا اسحاق، رانا آصف، احد شاہ اور کارکنان نے امن کمیٹی کے سرپرست سید افتخار نقوی، چیئرمین آغا فراز کے ہمراہ حرم اقدس رقیہ بنت علی سلام اللہ علیہا پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی، امن و امان کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ زائرین بی بی پاکدامنؒ کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں، حکومت 9 ذی الحجہ کے مرکزی جلوس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ حرم اقدس کی تعمیر کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لائے اور اس کار خیر میں ہم خود بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے افسران بدنیتی کا مظاہرہ کرکے نیا ڈیزائن لے آئے ہیں، جسے ہم مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پرانے ڈیزائن کے مطابق ہی مزار کی تعمیر کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف دربار بی بی پاکدامنؒ کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 877397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش