0
Wednesday 29 Jul 2020 22:29

جموں و کشمیر میں نئے 540 کورونا کیسز، مجموعی تعداد 19000 سے متجاوز

جموں و کشمیر میں نئے 540 کورونا کیسز، مجموعی تعداد 19000 سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 540 نئے کورونا کیس ظاہر ہوئے۔ اس طرح بھارت کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 19000 سے تجاوز کرگئی۔ آج ظاہر ہونے والے نئے کیسوں میں 389 وادی کشمیر جبکہ 151 صوبہ جموں میں ظاہر ہوئے اور ان میں 67 مسافر بھی شامل ہیں۔ آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ 203، ضلع بارہمولہ سے 20، کولگام سے 15، شوپیان سے 4، اننت ناگ سے 26، پلوامہ سے 67، کپوارہ سے 3، بڈگام سے 45، بانڈی پورہ سے 3، گاندر بل سے 3، ضلع جموں سے 49، راجوری سے 33، کٹھوعہ سے17، اُدھمپور سے 10، رام بن سے 8، سانبہ سے 12، پونچھ سے 5، کشتواڑ سے 5 اور ضلع ڈوڈہ سے 6 کیس ظاہر ہوگئے۔ وادی کشمیر میں ابھی تک سب سے زیادہ کورونا کیس سرینگر سے ظاہر ہوئے ہیں جن کی تعداد 4476 ہے۔
خبر کا کوڈ : 877405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش