0
Wednesday 29 Jul 2020 22:31

میاں عبدالقیوم کی رہائی جمعرات کو متوقع، جموں و کشمیر انتظامیہ کا عدالت عظمٰی میں اعلان

میاں عبدالقیوم کی رہائی جمعرات کو متوقع، جموں و کشمیر انتظامیہ کا عدالت عظمٰی میں اعلان
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج عدالت عظمٰی کو بتایا کہ اس نے جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گذشتہ ایک سال سے مقید ہیں۔ عدالت عظمٰی کو بتایا گیا کہ میاں قیوم کی رہائی اس شرط پر عمل میں لائی جائے گی کہ وہ 7 اگست تک کشمیر نہیں جائیں گے، جب اُن پر عائد سیفٹی ایکٹ کی مدت ختم ہونے والی ہے اور نہ وہ تب تک کوئی بیان دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ میاں قیوم کو گذشتہ برس دفعہ 370 کی مسوخی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی طرف سے آج میاں قیوم کی رہائی کا اعلان عدالت عظمٰی کے جسٹس سنجے کشن، جسٹس اجے رستوگی اور جسٹس انیردھا بوس پر مشتمل ڈویژن بینچ کے سامنے کیا، جو میاں قیوم کی عرضی کی شنوائی کررہا تھا۔ شنوائی کے دوران سالسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ نے قیوم کی رہائی کا فیصلہ اُن پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کی مدت ختم ہونے سے نو دن پہلے لیا ہے تاہم اُنہیں یہ دن دہلی میں ہی گذرانے پڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 877408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش