QR CodeQR Code

یمنی عوام کیلئے ارسال کی جانیوالی طبی امداد پر ایران اور عمان کے شکرگزار ہیں، محمد عبدالسلام

29 Jul 2020 23:56

یمن میں پھیلتے کرونا وائرس سے مقابلے کیلئے ایران و عمان کیجانب سے ارسال کی جانیوالی طبی امداد پر یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے ایران و عمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دوسری طرف ایران میں یمنی سفیر نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں یمن کو بھیجی جانیوالی بین الاقوامی طبی امداد کے رستے میں جارح سعودی اتحاد کیطرف سے روڑے اٹکائے جانے کیطرف اشارہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں یمنی وزیر صحت طہ المتوکل کی جانب سے لکھا ہے کہ ایران و عمان کی جانب سے یمنی عوام کو ارسال کی جانے والی انسانی طبی امدد پر ان کے شکرگزار ہیں۔ دوسری طرف تہران میں تعینات یمنی سفیر نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ کرونا سے مقابلے کے لئے ایران اور دوسرے مقامات سے یمن ارسال کئے جانے والے طبی سامان کی کھیپ، جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے روڑے اٹکائے جانے اور متعدد مشکلات کھڑی کئے جانے کے باوجود بالآخر یمن پہنچ ہی گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اقوام متحدہ بھی جارح قوتوں کے ساتھ مل چکی ہے جبکہ (یمن کے خلاف انجام دیئے جانے والے جرائم پر) اس کی شرمناک خاموشی، جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرنے کی تمام درخواستوں کے خلاف ہے۔


خبر کا کوڈ: 877422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877422/یمنی-عوام-کیلئے-ارسال-کی-جانیوالی-طبی-امداد-پر-ایران-اور-عمان-کے-شکرگزار-ہیں-محمد-عبدالسلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org