0
Thursday 30 Jul 2020 01:20

نیب آرڈینس کو ملک کے حق میں نہیں سمجھتے، مولانا فضل الرحمان

نیب آرڈینس کو ملک کے حق میں نہیں سمجھتے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب آرڈینس کو ملک کے حق میں نہیں سمجھتے، اس میں حکومت کی آمرانہ سوچ میں اضافے کا احتمال ہے۔ سرگودھا میں نجی دورے کے دوران  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حساس نوعیت کے آرڈینس جن میں نیب آرڈینس بھی شامل ہے اسے ملک کے حق میں نہیں سمجھتے ہیں، اس میں جو حکومت کے متعلق ایک آمرانہ تصور ہے اس میں اضافے کا احتمال موجود ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے حوالے سے اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ عید کے بعد رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو گا، رابطہ کمیٹی آئندہ کی تحریک کے لیے تجاویز مرتب کرے گی، اس کے بعد اپوزیشن پارٹیز کے سربراہان کی جو آل پارٹیز کانفرنس ہوگی اس میں حتمی فیصلے کیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشیروں کے استعفے بڑی بات نہیں ہے، بنیادی بات یہ ہے کہ کورونا کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 877431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش