0
Thursday 30 Jul 2020 19:20

انسداد دہشتگردی ترمیمی ایکٹ میں بھی سقم موجود ہے، خرم نواز گنڈاپور

انسداد دہشتگردی ترمیمی ایکٹ میں بھی سقم موجود ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020ء اور سلامتی کونسل سکیورٹی کونسل ترمیمی بل کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیمی بل خوش آئند ہیں، دیر آید درست آید یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا، اب بھی اس ترمیمی بل میں ایک سقم موجود ہے، یہ ترمیمی بل اس وقت تک نامکمل ہے جب تک غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے کوئی ٹھوس لائحہ عمل تیار نہیں کیا جاتا۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ایسی تنظیمات اور مدارس کا مکمل آڈٹ ناگزیر ہے جنہیں غیر ملکی فنڈنگ آتی ہے، ترمیمی بل میں غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی تنظیموں کے آڈٹ کے حوالے سے کوئی واضح پیشرفت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی، انتہا پسندی کا خاتمہ اور مثالی امن و امان کا قیام ہے، اصل کام دہشتگردی کو فروغ دینے والے عوامل کا مکمل خاتمہ ہے، جب تک خفیہ اور غیر قانونی فنڈنگ بند نہیں ہوتی دہشتگردی، انتہا پسندی ختم نہیں ہو گی، سیاسی، سماجی ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا، پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے 600 صفحات پر مشتمل فتویٰ دے کر نہ صرف ملت اسلامیہ بلکہ انسانیت پر احسان کیا اور ثابت کیا کہ اسلام دین امن و رحمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 877450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش