0
Thursday 30 Jul 2020 10:43

چلاس واقعہ، پی پی اور جے یو آئی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

چلاس واقعہ، پی پی اور جے یو آئی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے چلاس واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چلاس واقعے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار اور سول افراد بے گناہ تھے، اس سانحے پر نگران حکومت کا ٹس سے مس نہ ہونا مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آتا ہے۔ اس دلخراش واقعے پر فوری طور پر اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ دوسری جانب سابق پارلیمانی سیکرٹری اور جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے سینئر نائب امیر حاجی رحمت خالق نے چلاس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے سے ایک جانب سیکورٹی اداروں کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے تو دوسری جانب آپریشن کے نام پر ناحق انسانی خون بہایا گیا ہے جو ناقابل برداشت اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بے گناہ طالب علم اور اس کے رشتہ دار کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلایا گیا جبکہ پانچ اہلکار بھی جاں بحق ہوئے جو ناقابل تلافی نقصان ہے۔ حاجی رحمت خالق نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حالات کو مدنظر رکھ کر ضلعی پولیس کو اعتماد میں لئے بغیر ایسی کاروائی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اس سانحے کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو 72 گھنٹوں کے اندر جوڈیشل انکوائری کروا کر حقائق منظر عام پر لائے بصورت دیگر اس سانحے کو سوچی سمجھی سازش سے تعبیر کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 877463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش