QR CodeQR Code

وزیراعظم نے اہم فیصلوں پر پہلے ہی عندیہ دے دیا تھا، فواد چوہدری

30 Jul 2020 10:51

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سوا کسی اور سے اصلاحات کی توقع نہیں رکھ سکتے، چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سوا کسی اور سے اصلاحات کی توقع نہیں رکھ سکتے، چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں، وزیراعظم نے اہم فیصلوں پر پہلے ہی عندیہ دے دیا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ استعفے دینے والے دونوں معاونین خصوصی اپنا موقف دے چکے ہیں۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ تانیہ ایدروس کے این جی او سے متعلق معاملہ چل رہا تھا، اس وجہ سے استعفیٰ دیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ بھارت سے ادوایات درآمد کے معاملے سے صحت سے زیادہ فنانس ڈویژن کا تعلق ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا کا اس سے تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 91 کے مطابق آپ کے موقف سے وزیراعظم متفق ہون گے تو آپ کام جاری رکھیں گے، وزیراعظم کے پاس اپنے اختیارات بھی ہیں، ایگزیکٹو اتھارٹی بھی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے معاملات پر خدشات ہیں، صوبائی حکومت سہولیات دینے کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ این ایف سی پر گلے پھاڑ پھاڑ کر بات کرتی ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم نےاین ڈی ایم اے کو فوری طور پر کراچی میں کام کرنے کی ہدایت کی ہے، جب تک تمام اضلاع کو فنڈز جاری نہ ہوں گے، سندھ کے مسائل حل نہیں ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 877464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877464/وزیراعظم-نے-اہم-فیصلوں-پر-پہلے-ہی-عندیہ-دے-دیا-تھا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org