QR CodeQR Code

تحفظِ بنیادِ اسلام بل سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا، مولانا عاصم مخدوم

30 Jul 2020 11:34

چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام اسلام سے متصادم نہیں، پارلیمنٹ سے منظور شدہ بلز کا پاس نہ ہونا جمہوری اداروں کی توہین ہے۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ تحفظِ بنیادِ اسلام بل پاس نہ ہوا تو پارلیمنٹ پر سوالیہ نشان ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سمن آباد لاہور میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا جمہوری نظام اسلام سے متصادم نہیں، پارلیمنٹ سے منظور شدہ بلز کا پاس نہ ہونا جمہوری اداروں کی توہین ہے۔ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ تحفظِ بنیادِ اسلام بل پاس نہ ہوا تو پارلیمنٹ پر سوالیہ نشان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور بقاء جمہوری اداروں کی مضبوطی میں ہے، تحفظِ بنیادِ اسلام بل سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا، اسے فوری طور پر منظور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علماء و سیاسی زعماء جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ملک میں جمہوریت کو فروغ ملے گا تو رواداری اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام اسلامی نظام سے متصادم نہیں بلکہ جمہوریت عین اسلامی نظام ہے۔


خبر کا کوڈ: 877471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877471/تحفظ-بنیاد-اسلام-بل-سے-فرقہ-واریت-کا-خاتمہ-ہوگا-مولانا-عاصم-مخدوم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org