0
Thursday 30 Jul 2020 12:11

کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے، علی زیدی

کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔ وزیرِ بحری امور علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی والوں کے لیے ریلیف اور اچھی خبر ہے، وزیراعظم عمران خان کے دل میں کراچی کے لیے خاص جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے بروقت اقدام سے میں کراچی والوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پاک فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ کراچی کی صفائی کے آپریشن میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 877476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش