QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب کا فوکس صحت پر ہے، یاسمین راشد

30 Jul 2020 12:18

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 7 مدر چائلڈ کیئر ہسپتال راجن پور، لیہ، اٹک، میانوالی اور شاہ کوٹ میں بنائے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا فوکس صحت پر ہے۔ سیالکوٹ میں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب بھر میں جدید ہسپتالوں کو قائم کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں 7 مدر چائلڈ کیئر ہسپتال کی تعمیر بھی شروع ہو گی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 7 مدر چائلڈ کیئر ہسپتال راجن پور، لیہ، اٹک، میانوالی اور شاہ کوٹ میں بنائے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 877477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877477/وزیراعلی-پنجاب-کا-فوکس-صحت-پر-ہے-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org