0
Thursday 30 Jul 2020 13:26

امید ہے حزبِ اختلاف قومی مفاد کو ترجیح دے گی، حماد اظہر

امید ہے حزبِ اختلاف قومی مفاد کو ترجیح دے گی، حماد اظہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ حزبِ اختلاف قومی مفاد کو ترجیح دے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں یہ بات وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان سے متعلق کافی پیش رفت کی ہے۔ حماد اظہر کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے ہماری ان کاوشوں کو سراہا ہے، ہمیں اس رفتار کو برقرار رکھنا ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اس کا لازمی حصہ ہے، امید ہے کہ حزبِ اختلاف قومی مفاد کو ترجیح دے گی۔
خبر کا کوڈ : 877489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش