QR CodeQR Code

عیدالاضحیٰ پر بلدیاتی اداروں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

30 Jul 2020 13:55

ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ریلیف کی خصوصی ہدایات دی ہیں، چیئرمین اور وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر عمل کے لئے بلدیاتی افسران متحرک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عید پر متعلقہ بلدیاتی اداروں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے کے لئے متعلقہ عملہ مسلسل گشت پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عید پر عوام کے لئے متعلقہ اداروں نے مربوط اقدامات کئے ہیں، تمام بلدیاتی و ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ متعلقہ بلدیاتی اداروں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، عوام کو ریلیف دینا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے کے لئے متعلقہ عملہ مسلسل گشت پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متعلقہ اداروں میں رابطے پر اہم کردار ادا کرے گی، کسی بھی مشکل صورتحال میں عوام متعلقہ ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم سے رجوع کریں۔ وزیر بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ریلیف کی خصوصی ہدایات دی ہیں، چیئرمین اور وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر عمل کے لئے بلدیاتی افسران متحرک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 877493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877493/عیدالاضحی-پر-بلدیاتی-اداروں-کے-افسران-ملازمین-کی-چھٹیاں-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org