QR CodeQR Code

شہر کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے، علی حیدر زیدی

30 Jul 2020 14:09

ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی والوں کے لئے ریلیف اور اچھی خبر ہے، وزیراعظم عمران خان کے دل میں کراچی کے لئے خاص جگہ ہے، کراچی کیلئے بروقت اقدام سے میں کراچی والوں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر بحری امور علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی والوں کے لئے ریلیف اور اچھی خبر ہے، وزیراعظم عمران خان کے دل میں کراچی کے لئے خاص جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے بروقت اقدام سے میں کراچی والوں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کی ہرممکن حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ پاک فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ کراچی کی صفائی کے آپریشن میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 877498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877498/شہر-کراچی-پاک-فوج-کو-خوش-ا-مدید-کہتا-ہے-علی-حیدر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org