0
Thursday 30 Jul 2020 20:44

وزیراعظم نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے، گورنر سندھ

وزیراعظم نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیراعظم نے کراچی کے معاملات دیکھتے ہوئے مجھے اسلام آباد طلب کیا۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات وزیراعظم کے سامنے پیش کئے تھے، کراچی میں جب بھی بارش ہوتی ہے یہ مسائل رونما ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کوپستی کی طرف دھکیلا گیا، جس طرح کراچی کو چلایا جا رہا ہے اس طرح نہیں چل سکتا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کراچی کی صفائی میں کردار سے متعلق وزیراعظم نے سمری پر دستخط کردیئے، وزیراعظم عمران خان اب خود کراچی پر 100 فیصد توجہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاک فوج کو کراچی کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کو کہا ہے، پاک فوج صفائی کی نگہبانی کرے گی، ایف ڈبلیو او بھی ساتھ ہوگی۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کی بہتری کے لئے جتنے فنڈز درکار ہیں دیئے جائیں گے، کراچی کے شہریوں نے جو پریشانیاں دیکھیں ہیں ان کا مداوا نہیں ہوسکتا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کی صفائی کا کام فوری طور پر شروع ہوجائے گا، پہلے مرحلے میں صفائی، دوسرے میں بند نالوں کی صفائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 877548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش