0
Thursday 30 Jul 2020 20:51

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی افسر علی رضا نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع غربی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ سی ٹی ڈی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان میں فیصل علی خان اور نظام الدین شامل ہیں۔ ملزمان ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

افسر علی رضا کے مطابق ملزمان کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی ٹیمیں تشکیل دے رہے تھے، ملزمان کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحے کی ترسیل، بھتہ کلیکشن اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 877549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش