0
Thursday 30 Jul 2020 20:56

سندھ حکومت محکموں میں بہتری لانے کے لئے کوششیں کررہی ہے، ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت محکموں میں بہتری لانے کے لئے کوششیں کررہی ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت محکموں میں بہتری لانے کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت محکموں میں بہتری لانے کے لئے کوششیں کر رہی ہے لیکن اداروں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کے ڈی اے کے اپنے اکاؤنٹ میں اربوں روپے ہوتے تھے، کیا وجہ ہے 2009ء کے بعد کے ڈی اے اربوں روپے کا مقروض ہوگیا، کے ایم سی کو کروڑوں روپے سندھ حکومت تنخواہوں کی مد میں اضافی دیتی ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے لئے قابل احترام ادارہ ہے، جب مشکل وقت آتا ہے تو یہ سرحدوں پر ہماری حفاظت کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ذمہ داری دی ہے تو اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ اتنی شدید بارشوں میں بڑی شاہراہیں کھلی رہیں، اگر کہیں پانی کھڑا ہوا تو 2،3 گھنٹے میں نکل گیا، نالوں کا اوور فلو ہونا، گھروں میں پانی داخل ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی، ہماری ذمہ داری بھی ہے کہ ایسی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 877552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش