0
Thursday 30 Jul 2020 21:06

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ماہ تک سمندر اور دریا میں نہانے پر پابندی عائد

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ماہ تک سمندر اور دریا میں نہانے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سندھ میں دریا، نہر اور سمندر پر عوامی اجتماع اور نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تہوار کے موقع پر ان مقامات پر اجتماعات کے باعث جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ سندھ بھر میں ہوائی فائرنگ اور موٹرسائیل کی ون وہیلنگ پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالاضحٰی کے موقع پر ائیرپورٹ کے اطراف کےعلاقوں میں بھی دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ائیرپورٹ کے قریب پھینکنے کی ممانعت ہوگی اور پابندی کا اطلاق ایک ماہ تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی آلائشیں پھینکنے کے بعد پرندوں کی آمد سے فضائی حادثات کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 877559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش