0
Thursday 30 Jul 2020 21:11

سندھ پولیس کی تفتیش مذاق بن گئی، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں گواہ منحرف ہونے لگے

سندھ پولیس کی تفتیش مذاق بن گئی، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں گواہ منحرف ہونے لگے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں اہم مقدمات میں گواہان اپنے بیان سے منحرف ہونے لگے۔ اے ٹی اے ایکٹ کے تحت درج اہم مقدمات میں پولیس تفتیش مذاق بن گئی، خصوصی عدالت نمبر 12 میں بھی اہم مقدمے میں استغاثہ کا اہم گواہ جرح کے دوران منحرف ہوگیا، جبکہ 21 جولائی کو خصوصی عدالت نمبر 3 کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس میں پروسیکیوشن کے 2 اہم گواہ منحرف ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 کے روبرو کالعدم دہشتگرد تنظیم کی فنڈنگ سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کا اہم گواہ محمد خاور وکیل صفائی کی جرح کے دوران اپنے بیان سے منحرف ہوگیا، گواہ نے عدالت میں بیان دیا کہ سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر نے ملزمان کیخلاف بیان دینے کیلئے دباؤ ڈالا، میں نے ملزمان کو چندہ جمع کرتے ہوئے نہیں دیکھا، ملزمان کا تعلق کسی بھی کالعدم تنظیم سے نہیں، جبکہ نقیب اللہ قتل جیسے اہم مقدمے میں بھی استغاثہ کے دو اہم گواہ شہزادہ جہانگیر اور محمد آصف منحرف ہوگئے تھے۔ شہزادہ جہانگیر نے عدالت کو بتایا تھا کہ مجھ پر پولیس افسران نے مرضی کا بیان دینے کیلئے دباؤ ڈالا، جبکہ محمد آصف نے عدالت میں کہا کہ جو بیان اس سے منسوب کیا جا رہا ہے اس نے وہ بیان دیا ہی نہیں۔

ارشاد رانجھانی قتل کیس میں بھی مقدمہ کا چشم دید گواہ عابد رشید بھی اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا۔ ایدھی ڈرائیور نے بیان دیا کہ رحیم شاہ قاتل نہیں بلکہ ملزم کوئی ہے، مقدمہ کے چشم دید گواہ ایدھی ایمبولینس ڈرائیور نے ملزم رحیم شاہ کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ سینئر وکلا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تفتیش پر مکمل مقدمے کا دارومدار ہوتا اور کسی بھی مقدمے میں کی جانیوالے تفتیش اور گواہ کے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی معزز عدلت سزا اور جزا کا فیصلہ کرتی ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اہم مقدمات میں اگر ایسی تفتیش کی گئی ہو اور گواہ ہی عدالت میں منحرف ہو جائیں، تو یہ کسی مذاق سے کم نہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اہم مقدمات میں پولیس تفتیش بہتر انداز میں ہونی چاہئے، اعلیٰ حکام کو چاہئے کہ وہ محکمہ تفتیش کی بہتری کیلئے اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 877562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش