0
Thursday 30 Jul 2020 22:18

لیہ، ضلعی انتظامیہ، امن کمیٹی اور عوامی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس

لیہ، ضلعی انتظامیہ، امن کمیٹی اور عوامی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس
اسلام ٹائمز۔ امن کمیٹی ضلع لیہ، ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے درمیان ضلع میں پائیدار امن و امان کے قیام اور عید الضحیٰ پر کورونا ایس او پی کی پابندی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ورکس اینڈ کیمونیکشن شہاب الدین سیہڑ، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال، پی ٹی آئی رہنماء بشارت رندھاوا موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تحاد بین المسلمین کے فروغ، امن و امان کے قیام اور مثالی بھائی چارے کے لیے تمام مسالک کے اکابرین و علماء کرام کا کردار قابل تحسین ہے، جس کے نتیجہ میں ضلع میں امن و امان کی فضاء قائم ہے۔

اس موقع پر ممبران امن کمیٹی نے صفائی ستھرائی، لائٹس کے مناسب انتظامات، عیدالضحیٰ کے موقع پر کھلے مقامات پر نماز عید ادا کرنے والوں کی سیکورٹی، مساجد و امام بارگاہوں کی رجسٹریشن کے لیے سرعت سے اقدامات عمل میں لانے، میپکو کی بکھری ہوئی تاروں کو درست رکھنے، بین المسالک ہم آہنگی کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ممبران اسمبلی نے مشترکہ طور پر ضلع میں مثالی امن و امان، اتحاد  یگانگت کی عملی فضاء قائم رکھنے پر ممبران امن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علماء و مشائخ کے ذریعے امن و امان، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام عام آدمی تک پہنچتا ہے، جس پر تمام مسالک کے اکابرین خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 877564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش