0
Thursday 30 Jul 2020 21:24

فرسودہ نظام ناکام ہو چکا، مسائل کا حل صرف قرآن و سنت میں ہے، جماعت اسلامی

فرسودہ نظام ناکام ہو چکا، مسائل کا حل صرف قرآن و سنت میں ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوم مہنگائی، بیروزگاری سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں، حکومتی دعوؤں کے برعکس مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے، عام آدمی اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے بھی سخت پریشان ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ اپوزیشن کے مؤقف کو احترام سے سنے اور ملک کی ترقی و عوامی مسائل کے حل کیلئے خوشگوار ماحول پیدا کرے، جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام، اصلاح معاشرہ اور کرپشن فری پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی ناظم عمومی محمد دین منصوری، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن ارکان کا پارلیمنٹ میں آپس میں گتھم گتھا ہونے کے رویے سے مایوسی ہوئی، اس طرح سے پاکستان کبھی ترقی اور عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سنجیدہ گفتگو ایک دوسرے کی رائے کا احترام اور عوامی مسائل کا حل تلاش و قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام ناکام ہو چکا ہے، مسائل کا حل صرف قرآن و سنت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سودی نظام سے نجات دلائی جائے، بجٹ کا 45 فیصد سود و قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے، 55 فیصد سے دفاع سمیت باقی ملک کے معاملات کیسے چلانا ممکن ہے؟ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی و الخدمت کے کارکنان نے کورونا وبا کے موقع پر پچیس کروڑ سے زائد مالیت کا راشن و حفاظتی سامان لاک ڈاﺅں سے متاثرین و طبی عملے میں تقسیم کیا، عوام قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں، تاکہ مستحق افراد کی امداد کا سلسلہ جاری رہے۔
خبر کا کوڈ : 877567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش