QR CodeQR Code

کورونا وبا کے سبب اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی کردیے جائیں، ٹرمپ

30 Jul 2020 21:29

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک عوام محفوظ طریقے سے ووٹ نہ ڈال سکیں، انتخاب ملتوی کردیا جائے، کورونا وبا کے دوران پوسٹل بیلٹ سے ہونے والا انتخاب تاریخ کا بدترین فراڈ اور غلط انتخاب ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ کورونا وبا کے سبب ملک میں اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی کردیے جائیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک عوام محفوظ طریقے سے ووٹ نہ ڈال سکیں، انتخاب ملتوی کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کورونا وبا کے دوران پوسٹل بیلٹ سے ہونے والا انتخاب تاریخ کا بدترین فراڈ اور غلط انتخاب ہوگا۔ خیال رہے کہ 30 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں دوبارہ صدارتی انتخاب میں جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا تھا کہ چین خواہش مند ہے کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیمو کریٹ امیدوار جوبائیڈن کامیاب ہوں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ چین کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وہ چین سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے جن میں چین نوازی کا بھی الزام شامل تھا۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیرونی دنیا کے علاوہ خود اپنوں سے بھی کم ہی بنتی ہے۔ وہ چار دن قبل امریکی ذرائع ابلاغ کو لنگڑا بھی قرار دے چکے ہیں۔ دلچسپ امر ہے کہ گزشتہ صدارتی انتخابات میں روس پر امریکی الیکشن میں مداخلت کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان الزامات کی باقاعدہ تحقیقات بھی ہوئی تھیں۔
 


خبر کا کوڈ: 877570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877570/کورونا-وبا-کے-سبب-اکتوبر-میں-ہونے-والے-صدارتی-انتخابات-ملتوی-کردیے-جائیں-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org