0
Thursday 30 Jul 2020 21:39

انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کا فیصلہ 20 منٹ میں کیاگیا، شاہد خاقان عباسی

انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کا فیصلہ 20 منٹ میں کیاگیا، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کا فیصلہ 20 منٹ میں کیا گیا، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل بل میں ہماری ترمیم منظور ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بل حکومت لے کر آئی اور خواہش ظاہر کی کہ چاروں بل اکٹھے پاس ہوں، حکومت کے وزرا باتیں کررہے ہیں ان کےحقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایک اقوام متحدہ کونسل ترمیمی بل اور انسداددہشت گردی ترمیم بل پاس ہوا، تین بل ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پرمبنی ہیں، حکومت نے کہا کہ 4 بل منظور کروانا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل حزب اختلاف کی ترامیم سینیٹ میں پیش کردہ بل میں شامل کی گئی تھیں۔ اس سے قبل حکومت نے حزب اختلاف کی ترامیم قومی اسمبلی میں مسترد کر دی تھیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا تھا کہ پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق کل تاریخی قانون سازی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطہ کیا تھا اور ان سے صبح ہونے والی اہم قانون سازی پر ضروری مشاورت کی۔ بابر اعوان نے واضح طور پر کہا تھا کہ قانون سازی حکومت اور حزب اختلاف کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 877571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش