0
Thursday 30 Jul 2020 22:19

کراچی میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب

کراچی میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب
اسلام ٹائمز۔ شہر میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں اربن فلڈنگ کے خطرات کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی کی صفائی اور پاک فوج کو اس میں مدد کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے عوام کو مشکل صورت حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر کراچی پہنچنے اور کراچی میں صفائی کا عمل فوری شروع کرنے جبکہ پاک فوج سے اس میں مدد کرنے کی ہدایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 877574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش