0
Thursday 30 Jul 2020 22:29

عزاداروں اور لائسنسداروں کی انتظامیہ سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی 

عزاداروں اور لائسنسداروں کی انتظامیہ سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی 
اسلام ٹائمز۔ کمشنر ملتان ڈویژن نے ماہ محرم الحرام میں روٹ جلوس ہائے کے معائنہ و مسائل کے حل کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دے دی جس کے لئے چیئرمین اے سی سٹی میڈم عابدہ پروین کو مقرر کردیا گیا ہے، جبکہ ماہ محرم میں مسائل کے حل کے سلسلے میں تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے پانچ رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی جو مسائل بارے معائنہ کرے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دفتر میں ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی سربراہی میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں نے اے سی سٹی عابدہ پروین، چیف آفیسر اقبال فرید، انجینئر سید عباس سرور نقوی سے ملاقات کی، جس میں تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید طالب حسین پرواز نے ماہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر انتظامات بارے ایجنڈا پیش کیا اور کہا کہ 21 اگست کو یکم محرم الحرام کو عزائی پروگرام شروع ہو جائیں گے، انشااللہ ہمیشہ کی طرح امسال بھی حسب روایت ماہ محرم الحرام میں مجالس عزا منعقد ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے، تاہم کرونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کیاجائے، جلوس ہائے روٹس بارے مسائل درپیش ہیں وہ یکم محرم سے قبل حل کئے جائیں، جس پر اے سی سٹی عابدہ پروین، چیف آفیسر اقبال فرید، انجینئر سید عباس سرور نقوی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ماہ محرم الحرام سے قبل مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

جبکہ تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے ماہ محرم میں مسائل کے حل کے سلسلے میں پانچ رکنی کمیٹی مخدوم سید صدر الدین گیلانی، سید طالب حسین پرواز، مخدوم سید مشاہد عباس شمسی، حاجی خضر عباس جعفری ،سید احمد رضا گردیز ی پر مشتمل کمیٹی کا اعلان کیا گیا، وفد میں قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں مخدوم سید رضا اشترمشہدی، مخدوم سید چن چراغ شاہ مشہدی، مخدوم سید صدر الدین گیلانی، علی رضا، شجر عباس کھوکھر، محمد اعظم خان، عزادار حسین، ڈاکٹر عامر صدیقی، حاجی خضر عباس جعفری، محمد ظفر بھٹی، قمر عباس، اقرار حسین صدیقی، شاہد عباس، علی حسن قریشی، شہباز علی، مخدوم علی اکبر، محمد کاشف، سید حسین عباس رضوی، سید تنویر السبطین، ملک اللہ دتہ جعفری، سید ظفر حسین زیدی، مخدوم سید مشاہد عباس شمسی، اصغر ہاشمی، سید احمد رضا گردیزی، مخدوم سید حسن رضا مشہدی، سید کوثر علی شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 877579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش