0
Thursday 30 Jul 2020 22:45

پاکستان ایک اسلامی فلاحی ایٹمی ریاست ہے جس کی فوج دنیا کی بہترین بہادر فوج ہے، جمشید دستی 

پاکستان ایک اسلامی فلاحی ایٹمی ریاست ہے جس کی فوج دنیا کی بہترین بہادر فوج ہے، جمشید دستی 
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ فرقہ واریت اور علاقہ پرستی سے نکل کر پوری قوم کو متحد ہو کر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے عیدالاضحی کے موقع پر تجدید عہد کرنا چاہیئے، عید کی خوشیوں میں ہمیں مستحقین کو شامل کرنا چاہیئے، یہ وقت عالم اسلام کے متحد ہونے کا ہے کیونکہ اس وقت صیہونی قوتیں عالم اسلام کے خلاف متحد ہو چکی ہیں اور انہیں پارہ پارہ کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں، ملک وقوم کی خاطر قربانیاں دینے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان ایک اسلامی فلاحی ایٹمی ریاست ہے جس کی فوج دنیا کی بہترین بہادر فوج ہے، جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے، جو ایل او سی پر بھارتی فورسز اور اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں مختصر دورہ کے موقع پر صحافیوں سے کی گئی ملاقات میں کیا۔

جمشید دستی نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا کے مسلمان مصائب کا شکار ہیں، کشمیر، فلسطین، برما، شام سمیت دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں پر جس طرح ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، اس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو خاموش رہنے کی بجائے عملی طور پر سنجیدگی سے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنا چاہیئے، عید الاضحی کے موقع پر متحد ہو کر تجدید عہد کرنا چاہیئے اور صیہونی قوتوں کے مقابلے میں متحد ہونا چاہیئے، ان کی اسلام دشمن سازشوں کو ناکام کرنے کے لئے آگے بڑھنا چاہیئے جو دنیا کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں، پاکستان ایک اسلامی فلاحی ایٹمی ریاست ہے جس کی فوج دنیا کی بہترین بہادر فوج ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے، ہم پاک فوج، پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی بھی ملک وقوم کی خاطر قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے جوان سرحدوں پر دن رات کھڑے ہوکر ملک وقوم کی حفاظت کر رہے ہیں اور اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز ایل او سی پر جس طرح آئے روز خلاف ورزی کر رہی ہے جس کا پاک فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 877581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش