QR CodeQR Code

محرم الحرام سے قبل تکفیری ٹولہ منظم انداز سے ملک کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، علامہ اقتدار نقوی 

30 Jul 2020 23:04

ملتان میں عزاداروں کے وفد سے ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نام نہاد تحفط بنیاد اسلام بل دراصل آئین پاکستان سے بغاوت ہے اور یہ آئین پاکستان کے منافی ہے، آج اس بل کے خلاف نہ صرف اہل تشیع بلکہ محبان آل رسول اہلسنت بھی سراپا احتجاج ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر نوے کی دہائی کا سماں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک دشمن عناصر کی اولادیں اس ملک کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، پنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل لانا ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے، ملتان میں عزاداروں کے وفد سے ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نام نہاد تحفط بنیاد اسلام بل دراصل آئین پاکستان سے بغاوت ہے اور یہ آئین پاکستان کے منافی ہے، آج اس بل کے خلاف نہ صرف اہل تشیع بلکہ محبان آل رسول اہلسنت بھی سراپا احتجاج ہیں، اس طرح کا بل محرم الحرام سے قبل لانا تکفیری ٹولے کی منظم سازش ہے جسے پوری قوم نے مسترد کر دیا۔ 


خبر کا کوڈ: 877587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877587/محرم-الحرام-سے-قبل-تکفیری-ٹولہ-منظم-انداز-ملک-کا-امن-تباہ-کرنا-چاہتا-ہے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org