QR CodeQR Code

ملک میں کورونا کے 1114 نئے کیسز رپورٹ، 32 مریضوں کا انتقال

31 Jul 2020 00:51

مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے اور اس وقت فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار 347 ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا کے 1114 نئے کیسز سامنے آگئے اور 32 اموات ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 21 ہزار 628 ٹیسٹ ہوئے اور 1114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے اور اس وقت فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار 347 ہے۔ صوبوں کے لحاظ سے سندھ میں جہاں اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں وہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ایک لاکھ 20 ہزار 52 ہے، پنجاب میں 92 ہزار 655، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 845، بلوچستان میں 11 ہزار 708، اسلام آباد میں 14 ہزار 987، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 90 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر مزید 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے نتیجے میں اموات کی مجموعی تعداد 5924  ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 877598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877598/ملک-میں-کورونا-کے-1114-نئے-کیسز-رپورٹ-32-مریضوں-کا-انتقال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org