0
Friday 31 Jul 2020 03:04

این ڈی ایم اے ہمارے ساتھ کام کرنا چاہے تو کوئی اعتراض نہیں، ناصر حسین شاہ

این ڈی ایم اے ہمارے ساتھ کام کرنا چاہے تو کوئی اعتراض نہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے ہمارے ساتھ مل کر کام کرنا چاہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، وزیراعظم نے 162 ارب دینے کا وعدہ کیا تھا، شہر میں اب تک 10 کروڑ روپے نالوں کی صفائی پر خرچ ہوئے ہیں۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں ہونے والی تقریب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی پر اربوں روپے کے اخراجات کا تاثر غلط ہے، نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کلیئر ہیں، تیز برسات کے باجود صورتحال قابو میں رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین لائن کی وجہ سے چھوٹے برساتی نالے بند ہونے کے باعث نکاسی کے مسائل ہوئے، نالوں میں بڑے بڑے پتھر ڈال کر نکاسی آب کے مسائل پیدا کئے گئے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عیدالاضحٰی پر شہریوں کو انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہیئے، ہمیں پتہ ہے بہت سے لوگ تعاون نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 877602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش