0
Friday 31 Jul 2020 09:50

راجن پور، CTD نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، 5 دہشتگرد ہلاک

راجن پور، CTD نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، 5 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ راجن پور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے کے قریب عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے دس سے پندرہ کلو وزنی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا، بی ڈی ایس انچارج غلام عباس کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا۔
خبر کا کوڈ : 877617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش