0
Friday 31 Jul 2020 10:05

الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر ٹرمپ کا یوٹرن

الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر ٹرمپ کا یوٹرن
اسلام ٹائمز۔ الیکشن ملتوی کرنے کا شوشہ چھوڑنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حریف ڈیموکریٹس کے ساتھ ساتھ اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کی بھی مخالفت کا سامنا ہو گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور اب کہا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ اسی رات معلوم ہو جانا چاہیے، یہ نہ ہو کہ کئی روز، مہینوں یا سالوں تک انتظار کرنا پڑے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا سوال اٹھا کر نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نومبر 2020ء کے انتخابات امریکا کے لیے بےانتہا شرمندگی کا باعث ہوں گے، یہ تاریخ کے فراڈ اور غیر شفاف ترین انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیوں نہ انتخابات ملتوی کریں تاکہ لوگ مناسب اور محفوظ انداز سے ووٹ ڈالیں؟۔ ڈیموکریٹس کے نزدیک صدر ٹرمپ کورونا وبا کے سبب معیشت کی خرابی اور ریکارڈ بےروزگاری کے سبب راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں۔ یہی نہیں صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے سرکردہ افراد نے بھی الیکشن ملتوی کرنے کی مخالفت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 877619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش