0
Friday 31 Jul 2020 12:01

کشمیری ایک سال سے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، شاہ محمود

کشمیری ایک سال سے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے۔ اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے دن جموں و کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہوئی، بھارت نے کشمیریوں کا جھنڈا چھینا، ان کا تشخص مٹانے کی کوشش کی، ہندو پنڈت ، لداخ کا بدھ مت یا وادی کا مسلمان کسی نے تقسیم کو قبول نہیں کیا، آج شائننگ انڈیا سلگ رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کا لہو شامل ہے، ہم اس جدو جہد میں کشمریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آخری فتح تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ افواج پاکستان پیچھے ہٹے گی، خون بولتا ہے اور وہ بولے گا، ایل او سی پر دکھا رہے ہیں کہ بھارت کیا حرکتیں کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، مقبوضہ کشمیر میں دکھاوے کا انٹرنیٹ کھولا گیا، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال ہونے والا ہے، کورونا لاک ڈاؤن نے دنیا کو کشمیریوں کی بے بسی کا احساس دلایا۔ کورونا کے بعد دنیا کو معلوم ہو گیا ہے کہ لاک ڈاون کیا ہے؟ ہم دنیا سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق عملی کام دیکھنا چاہتے ہیں باتیں نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے اجاگر کیا، کل ہم ہوں نہ ہوں، پاکستان کے وزیر خارجہ کا موقف تاریخ کا حصہ بن رہا ہے، ایک سال میں مسئلہ کشمیر 3 بار سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا، ہیومن رائٹس کونسل جینیوا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے بھارت کی غاضبانہ پالیسی پر تنقید کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 5 اگست 2020ء کو مل کر کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ سیاسی دھڑے بازی کے باوجود کشمیر کے معاملے پر ہم متحد ہیں، ہماری نظر سری نگر پر ہے، کشمیر ہائی وے کو 5 اگست سے سری نگر ہائی وے کا نام دیا جائے گا۔ سری نگر ہائی وے ہمیں کشمیرتک لے جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 877628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش