QR CodeQR Code

کورونا وائرس, بھارت کی 4 ریاستوں میں 63 فیصد سے زائد ایکٹیو کیسز

31 Jul 2020 15:27

وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 55،079 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1638871 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی چار ریاستوں میں جان لیوا عالمی وباء کورونا وائرس کے 3.45 لاکھ سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں، جو ملک بھر میں ایسے کیسز کا 63 فیصد سے زائد ہیں۔ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 148454 کیسز ہیں جبکہ جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں 69708، آندھرا پردیش میں 69252 اور تمل ناڈو میں 57962۔ اس طرح بھارت کی ان چار ریاستوں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 345376 ہے جو ملک بھر میں ایکٹیو 545318 کیسزکا 63 فیصد سے زیادہ ہے۔ جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 55،079 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1638871 ہوگئی۔ اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 35747 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1057805 افراد اس جان لیوا وباء سے شفایاب ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 877638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877638/کورونا-وائرس-بھارت-کی-4-ریاستوں-میں-63-فیصد-سے-زائد-ایکٹیو-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org