QR CodeQR Code

بھکر سے عید سے قبل شیعہ نوجوان کو لاپتہ کر دیا گیا

1 Aug 2020 00:42

سید کاشف عباس کے اہل خانہ کے مطابق سادہ لباس والے افراد چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور کاشف عباس کو انکے کمرے سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے، جسکے بعد سے انکی کوئی خبر نہیں ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ عید سے قبل ملت جعفریہ کے جوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق بھکر سے شیعہ جوان کاشف عباس کو لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ سید کاشف عباس نقوی کو سادہ لباس میں ملبوس افراد نے 4 روز قبل ان کے گھر سے اغواء کرکے لاپتہ کر دیا ہے۔ سید کاشف عباس کے اہل خانہ کے مطابق سادہ لباس والے افراد چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور کاشف عباس کو ان کے کمرے سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 877682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877682/بھکر-سے-عید-قبل-شیعہ-نوجوان-کو-لاپتہ-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org