0
Saturday 1 Aug 2020 02:07

سندھ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ

سندھ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ خدمات، عمومی انتظامیہ و روابط کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے عید کی تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ کردیا ہے اور اب صوبے بھر میں 3 اگست بروز پیر تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے لئے جمعہ سے اتوار تک 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ خدمات، عمومی انتظامیہ و روابط کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ سندھ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 31 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 31 جولائی سے 2 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تین روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 877687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش