QR CodeQR Code

عید پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا عوام کی خوشیاں چھیننے جیسا ہے، مرتضیٰ وہاب

1 Aug 2020 02:31

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا، عید پر پٹرول بم گرا کر وزیراعظم سیر و تفریح کے لئے نکل گئے، وفاقی حکومت سے التجا ہے کہ عوام پر رحم کرے، غریب آدمی کا کچن کیسے چل رہا ہے، وزیراعظم کبھی ان سے پوچھیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مشن غربت نہیں بلکہ غریب کو ختم کرنا ہے جبکہ ہینڈسم وزیراعظم نے عام آدمی سے نوالا اور مسکراہٹ چھین لی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ترجمان سندھ حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی صورت میں قوم کو عید کا تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تباہی سرکار نے عوام پر ظلم کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا، عید پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا عوام کی خوشیاں چھیننے جیسا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عید پر پٹرول بم گرا کر وزیراعظم سیر و تفریح کے لئے نکل گئے، وفاقی حکومت سے التجا ہے کہ عوام پر رحم کرے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ غریب آدمی کا کچن کیسے چل رہا ہے، وزیراعظم کبھی ان سے پوچھیں۔


خبر کا کوڈ: 877689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/877689/عید-پر-پٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتیں-بڑھانا-عوام-خوشیاں-چھیننے-جیسا-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org