0
Saturday 1 Aug 2020 02:35

شاہ محمود قریشی پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین وزیر خارجہ ہیں، مولا بخش چانڈیو

شاہ محمود قریشی پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین وزیر خارجہ ہیں، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کشمیر سے دستبردار ہوکر اب قوم کو بھاشن سے بہلایا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین وزیر خارجہ ہیں۔ حیدرآباد سے جاری اپنے بیان میں سینیٹر  مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ 5 اگست کو قوم حکومت کی ناکام کشمیر پالیسی کی برسی منائے گی، وزیر خارجہ اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ تصادم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قریشی صاحب سن لیں، بلاول بھٹو زرداری وقت کی آواز ہیں جسے کوئی نہیں دبا سکے گا، پارلیمنٹ میں بونوں کو لاکر قومی قائدین کے کردار پر حملے کروائے جاتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے حقوق، جمہوریت اور آئین کی بات کرتے ہیں جواب میں گالم گلوچ شروع ہو جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 877691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش